03 جولائی ، 2016
پاکستان کی دو بہنوں نے پہلی مرتبہ ترکمانستان میں ہونے والی ایشین بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور تین میڈلز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ۔
حمیرا عاشق اور عنبرین عاشق نے ترکمانستان میں کھیلی جانے والے ایشین بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر تین براونز میڈلز حاصل کیے ۔ ایونٹ میں 16 ممالک کی ریسلرز نے حصہ لیا ۔
کوچ امیر مختار کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں میں ٹیلنٹ ہیں ۔ چاندی اور سونے کے تمغے بھی جیت سکتی ہیں ۔
دونوں بہنیں اکیلے ایونٹ میں شرکت کے لیے گئیں اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔ کہتی ہیں اب ٹارگٹ ایشین بیچ گیمز ہے ۔