Time 03 مئی ، 2024
کھیل

پی سی بی ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بورڈ میں استعفے دیے نہیں جا رہے بلکہ استعفے لیے جا رہے ہیں ، نہ کوئی تنگ آ کر چھوڑ رہا ہے نہ کسی سے کوئی اختلاف ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
بورڈ میں استعفے دیے نہیں جا رہے بلکہ استعفے لیے جا رہے ہیں ، نہ کوئی تنگ آ کر چھوڑ رہا ہے نہ کسی سے کوئی اختلاف ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اعلیٰ عہدیداروں کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔

پی سی بی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ میں استعفے دیے نہیں جا رہے بلکہ استعفے لیے جا رہے ہیں ، نہ کوئی تنگ آ کر چھوڑ رہا ہے نہ کسی سے کوئی اختلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بورڈ ذرائع کے مطابق  پی سی بی کو اس وقت غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہے ،اس لیے اب تعلقات، گروپنگ یا سفارشات پر کوئی عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا، بورڈ پر رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے فارمولے پر سختی سے عمل ہو گا ۔

 واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے آغاز میں تمام عہدیداروں کو پیغام پہنچا دیا تھا۔

 چیئرمین محسن نقوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 اعلیٰ عہدیداروں کے استعفے سامنے آ چکے ہیں جب کہ بورڈ میں آنے والے دنوں میں مزید استعفے سامنے آنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :