03 جولائی ، 2016
عیدالفطر پرپشاورمیں 3 پشتو فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہیں، اس سال بھی پشتو فلموں کے شائقین کو کوئی نیا چہرہ دیکھنے کو نہیں ملے گا، دوسری جانب ٹکٹوں کے ریٹس بڑھنے پر بھی شائقین ناخوش دکھائی دیتے ہیں ۔
عیدالفطر پر پشاور میں 3 پشتو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی جن میں " خیر دے یار نشہ کہ دے" ، " گنداگیری نہ منم" اور" راجا" شامل ہیں، اسلحہ کلچراور مار دھاڑ سے بھرپور فلموں میں وہی روایتی چہرے جلوہ گر ہورہے ہیں۔ فلم " راجا" کے ہیرو شاہد خان جبکہ دیگر 2 فلمو ں کی کاسٹ میں ارباز خان اور جہانگیر خان نمایاں ہیں۔
گزشتہ سال عید الفطر پر پشاور میں7 پشتو فلمیں ریلیز ہوئیں تھیں، جو باکس آفس پر کافی کامیاب رہیں، نئی ریلیزہونے والی تمام فلموں میں اسلحہ کلچرنمایاں ہے۔ دوسری جانب عید الفطر کے پیش نظرتمام سینما مالکان نے ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی سو فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔