صحت و سائنس
05 جولائی ، 2016

ناسا کے خلائی جہاز جونو نے سیارہ مشتری کے گرد سفر شروع کر دیا

ناسا کے خلائی جہاز جونو نے سیارہ مشتری کے گرد سفر شروع کر دیا

 


ناسا کے خلائی جہاز جونو نے سیارہ مشتری کے گرد سفر شروع کر دیا ہے، مشن کا مقصد نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے کا مشاہدہ کرنا ہے۔


ناسا کا کہنا ہے کہ انسان کے بغیر شمسی توانائی سے چلنے والے خلائی جہاز کے مرکزی انجن نے مشتری کے مدار میں داخل ہونے کے لئے رفتار کم کرنے کا کام شروع کردیا ہے ۔


اگرمدار میں داخل ہونے کا مشن کامیاب ہوگیا تو جونوآئندہ ڈیڑھ سال تک مشتری کےبادلوں کے پیچھ کے کے حالات کا پتہ چلانے کی کوشش کرے گا ۔


اگر جہاز کا انجن بروقت اور مناسب حد تک رفتار کم کرنے میں ناکام رہا تو ایک ارب دس کروڑ ڈالر لاگت والا جہاز مشتری کے قریب سے آگے گزر کر خلا کی میں کھو جائے گا۔

خلائی جہاز جونو کی رفتار 165ہزار میل فی گھنٹہ ہے۔یہ مشن 5سال قبل شروع کیا گیا تھا۔


 


 

مزید خبریں :