پاکستان
12 جون ، 2012

شہباز شریف کے ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوسکتے،راجہ ریاض

شہباز شریف کے ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوسکتے،راجہ ریاض

لاہور… پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف راجا ریاض احمد نے کہاہے وہ شرط لگانے کوتیار ہیں کہ شہبازشریف کے ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوسکتے جبکہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ نے بھی انہیں کچھ نہیں کہنا۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ پرعام بحث کا آغازکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب کابجٹ فراڈ اوردھوکا ہے،ایک ایسافراڈ ، جیسا مینارِ پاکستان پر ٹینٹ لگاکر کیاجارہاہے۔راجاریاض نے کہاکہ کوئی عقل مندآئندہ الیکشن میں انہیں ووٹ نہیں دے گا،کوئی پاگل ہی مسلم لیگ ن کوووٹ دے گا۔ان کاکہناتھاکہ پنجاب اسمبلی کی جنوبی پنجاب کی قراردادفراڈ ہے ،یہ جنوبی پنجاب کوصوبہ نہیں بنائیں گے۔جبکہ وزیراعلیٰ کابس چلے تووہ زمینداروں کوقطار میں کھڑا کرکے گولی ماردیں۔

مزید خبریں :