پاکستان
08 جولائی ، 2016

کراچی : ٹریفک اہلکاروں کی کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی

کراچی : ٹریفک اہلکاروں کی کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی

ٹریفک پولیس کی کراچی میں کم عمرڈرائیورز کے خلاف کارروائی جاری ہے، ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہم کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کررہےہیں،گزشتہ روز4سو موٹر سائیکلوں اور 200بسوں کو اوور لوڈنگ پر بند کیا گیا۔


ٹریفک پولیس نے شہر میں 150ناکےلگائےہیں،ترجمان ٹریفک پولیس کا آج عید کے تیسرے دن ٹریفک کی صورت حال کے حوالے سے ہدیات جاری کرتےہوئے کہنا ہے کہ کلفٹن اور سی ویو کے اطراف میں شدیدٹریفک جام ہے، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں، شہری دودریااورخیابان اتحادکاراستہ استعمال کریں۔


ٹریفک پولیس نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ دوتلوارسےعبداللہ شاہ غازی جانےوالی گاڑیاں انڈرپاس سےجاسکتی ہیں، عبداللہ شاہ غازی سے ہائیپر اسٹار جانے والی سڑک بند کر دی گئی،شہری عبداللہ شاہ غازی سے 26لائٹ سگنل اور خیابان شمشیر سے جائیں۔


 

مزید خبریں :