پاکستان
08 جولائی ، 2016

مقابلے میں ہلاک دہشتگرد 92 افراد کے قاتل تھے،پولیس

مقابلے میں ہلاک دہشتگرد 92 افراد کے قاتل تھے،پولیس

کراچی میں منگھوپیر میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دو دہشت گردوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 92 افراد کے قتل میں ملوث تھے، خالد عرف کھدائی نے 2005 میں سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم پر حملہ بھی کیا تھا،جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔


منگھوپیر ناردرن بائے پاس کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو گھر میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں دونوں دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔


پولیس کے مطابق ایک دہشت گرد کی شناخت خالد عرف کھدائی کے نام سے کرلی گئی،جو 42 افراد کے قتل میں ملوث تھا، دہشت گرد کا تعلق لیاری گینگ وارسے تھا، ہلاک دہشت گرد نے 2012ء میں ساتھیوں کے ہمراہ لیاری میں بس میں سے 20مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا تھا۔


ہلاک دہشت گرد نے 2005 میں حب میں ایس ایس پی چوہدری اسلم اور عرفان بہادر پر حملہ کیا تھا،جس میں چوہدری اسلم زخمی اور ایس ایچ کلاکوٹ ارشد بٹ شہید ہوگئے تھے۔


ہلاک ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے،جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے تھا۔


پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد 50 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد بھتہ نہ دینے پر 8کریکر حملے بھی کرچکا ہے۔


 

مزید خبریں :