08 جولائی ، 2016
الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا ہے ۔
خورشید شاہ کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا ہے کہ اسحاق ڈار پیر کو الیکشن کمیشن کے ایشو پر ملاقات کریں گے، وہ الیکشن کمیشن کےلیےحکومتی نام دیں گے،فیصلہ کیا ہے کہ شفاف ترین لوگوں الیکشن کمیشن میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لیے نام بیوروکریسی سے ہوں یا عدلیہ سے اس سے فرق نہیں پڑتا ،ہم نے حکومت کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ایل ایف او کے ذریعے حلف لینے والوں کو شامل نہیں کیا جائے گا،اگر بیوروکریسی سے کسی کو لینا ہوا تو بہترین کیرئیر والوں کو ترجیح دی جائے گی۔