08 جولائی ، 2016
مانسہرہ میں دیرینہ عداوت پر2گروپوں میں فائرنگ سے1شخص ہلاک جبکہ 5زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق شنکیاری کے علاقے مکڑہا میں پرویز اور فیاض گروپ میں دیرینہ لڑائی جھگڑے چل رہے ہیں۔
دونوں گروپوں میں سرراہ تلخ کلامی ہوئی تو فائرنگ کا تبادلہ ہواگیاجس کے نتیجے میں پرویز موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دونوں جانب سے5افراد زخمی ہو ئے۔
مقتول کی لاش اورزخمیوں کوڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال مانسہرہ پہنچا یا گیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔