پاکستان
08 جولائی ، 2016

نوازشریف علاج کیلئے اپنے پیسوں سے سفرکریں: عمران خان

نوازشریف علاج کیلئے اپنے پیسوں سے سفرکریں: عمران خان


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جس ملک کےلوگ پیسا لوٹ کرملک سےباہرلےجائیں وہ ترقی نہیں کرسکتا، نوازشریف اپنےعلاج کےلیےاپنےپیسوں سےسفرکریں۔


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پسرور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک طرف عوام پرمہنگائی کابوجھ،ٹیکسوں کی بارش ہورہی ہے،میاں صاحب آپ پاکستان توآرہےہیں،عوام تیاربیٹھی ہے،پاکستان کاسب سےبڑامسئلہ منی لانڈرنگ ہے،میاں صاحب منی لانڈرنگ کرنےوالوں کو کیسےپکڑیں گے،ان پرخود3چارجزہیں۔


انہوں نے کہا کہ ملک میں لاقانونیت ہے، انصاف کہیں نہیں مل رہا، آج پاکستان کاحال دیکھیں،غربت بڑھ رہی ہے،کشمیرکامسئلہ پاکستان کےاپنےپیرپرکھڑاہونےتک حل نہیں ہوگا،جو انسان کےسامنےہاتھ پھیلاتاہےاسکی عزت نہیں ہوتی،پاکستان میں کوئی ایک مسئلہ نہیں،کئی مسائل ہیں۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ایک قوم بھیک مانگتی ہےتواس کی کوئی عزت نہیں کرتا،3سال میں700ارب روپےکی دبئی میں پراپرٹی خریدی گئی،700ارب آئی ایم ایف سےقرضہ لیاگیا،عوام سےایک لیٹر ڈیزل پر100فیصدٹیکس وصول کیاجارہاہے۔


انہوں نےکہا کہ ہم سب سےپہلےکرپٹ افرادکےاوپرہاتھ ڈالیں گے،ٹیکس دینےوالوں میں85فیصدعام لوگ شامل ہیں،کرپشن اس وقت ہمارےملک کوقرضوں میں ڈبورہی ہے،بھارت میں حکومت وہاں کےکسانوں کا خیال رکھتی ہے،آج تک نوازشریف ملک میں ایک اسپتال نہیں بناسکے جہاں ان کاعلاج ہوسکے۔


عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جتنی کرپشن ختم ہوگی،اتنی سرمایہ کاری ہوگی،نوازشریف ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے باہر پیسا لگاتے ہیں،نوازشریف لندن میں پاکستان سےزیادہ ٹیکس دیتےہیں۔


 

مزید خبریں :