09 جولائی ، 2016
عبد الستار ایدھی نے انسانیت کی بے لوث خدمت کی ،ان کی خدمات کا اطراف ملکی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی کیا گیا، اس حوالے سے ان پر کئی دستاویزی فلمیں بھی بنائی گئیں ۔
عبد الستار ایدھی پاکستان کا ایک ایسا نام اور چہرہ جس نے بے بس ، مجبور اور لاوراث افراد کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھ کر ان کی مدد کی ،کئی دستاویزی فلموں میں ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔
دکھی دل افراد کی خدمت کیلیے زندگی وقف کرنے والے ایدھی نے اپنی زندگی انتہائی سادگی سے گزاری ،عبدالستارایدھی کا کہنا تھا کہ مجبور افراد کی مدد کیلیے انھیں کسی بین الاقوامی تنظیم کی ضرورت نہیں ۔
عبد الستار ایدھی پاکستانیوں میں شعور اجاگر کرنا چاہتے تھے کہ وہ ذات پات، رنگ و نسل میں نہ بٹیں ۔