09 جولائی ، 2016
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان عید ملنے کھلاڑیوں کے پاس پہنچ گئے، سسکس کے خلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔
لندن میں موجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے عید ملنے گرائونڈ پہنچ گئے، چائے کے وقفے کے دوران انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ، سنچری بنانے والے اظہر علی کو گلے لگایا، نصف سنچریاں بنانے والے یونس خان اور مصباح الحق سے بھی ملاقات کی ۔
شہر یار خان نے ٹیم مینجمنٹ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیںکیں اور سسکس کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کے پہلے دن کا کھیل بھی دیکھا۔