پاکستان
10 جولائی ، 2016

گھارو اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی معطل

گھارو اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی معطل

 


گھارو اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشنز پر کے الیکٹرک کے بریک ڈوان اور واٹربورڈ کی پائپ لائن پھٹنے کے سے کراچی کو 13 کروڑ گیلن پانی کم فراہم کیا گیا ہے۔
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی میں 72 انچ قطر کی لائن پھٹنے سے کراچی کو پانی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ پائپ لائن پھٹنے سے پمپنگ اسٹیشن کی مشینری کو بھی نقصان پہنچا جبکہ واٹر بورڈ کے حکام اور عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔


ترجمان نے بتایا کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر صبح 6:35 پر بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو صبح 9:35 پر بحال کردی گئی۔ جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشز پر بھی بجلی بحال کردی گئی ہے۔


ترجمان واٹر بورڈ نے بتایا کہ کے الیکٹرک بریک ڈوان اور پائپ لائن پھٹنے کے سبب 13 کروڑ گیلن پانی کم فراہم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :