کھیل
11 جولائی ، 2016

گرانٹ فلاور اور گرانٹ لوڈن کے معاہدے میں توسیع کا فیصلہ

گرانٹ فلاور اور گرانٹ لوڈن کے معاہدے میں توسیع کا فیصلہ

 


پاکستان کرکٹ بورڈ نے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ایڈوائیس پر،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فٹنس ٹرینر گرانٹ لوڈن کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کرلیا ۔


گرانٹ فلاور اور گرانٹ لوڈن نے 2014 جولائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کیا تھا،پاکستان ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مکی آرتھر چاہتے تھےکہ گرانٹ فلاور اور گرانٹ لوڈن ٹیم کے ساتھ رہیں۔


ساتھ رکھنے کی وجہ انہوں نے یہ پیش کی ہے کہ یہ دو سال سے گرین شرٹس کے ساتھ رہے ہیںاورکھلاڑیوںکے مزاج کو سمجھ چکے ہیںجبکہ ان کے دور میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ میںبہتری بھی آئی ہے ۔


اسی بات کوبنیاد بناتے ہو ئےپاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کی ایڈوائیس پر ان دونوں کوچز کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مکی آرتھر خود پاکستان ٹیم کے ساتھ ایک سالہ کانٹریکٹ پر ہیںلیکن ان کی مزید ایک سالہ ایکسٹینن ٹیم کی پرفارمنس کے ساتھ مشروط ہے۔

مزید خبریں :