پاکستان
11 جولائی ، 2016

پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس

پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس

 


کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں موبائل فروخت کرنے آنے والے نوجوان کی پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت کے واقعے کا وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔


دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں۔


آئی جی سندھ نے بھی واقعے کی تحقیقات کرکے انصاف کے تقاضوں کو جلد پورا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید خبریں :