11 جولائی ، 2016
یورو کپ کا ٹائٹل پرتگال لے اڑا، ساتھ ہی ایک ننھے فین نے فرانسیسی فین کا دل بھی جیت لیا، فٹ بال کے میدان میں فرانس کی ٹیم کیا ہاری مداحوں کے دل ٹوٹ گئے۔
کچھ فین جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ہچکیوں کے ساتھ رونے لگے،لیکن ایک ننھا پرتگالی فین دلاسا دینے فرانسیسی فین کے پاس پہنچ گیا،یوں کھلاڑیوں نے ٹائٹل اور ننھے پرتگالی فین نے فرانسیسی فین کا دل جیت لیا۔