11 جولائی ، 2016
وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرز نے ابھی مزید کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ کچھ روز لاہور ہی میں قیام کریں گے اور سرکاری امور دیکھیں گے۔
سرکاری ذرائع نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایاہے کہ وزیراعظم کی آپریشن کے بعد لندن سے واپسی کے بعد طبیعت کافی بہتر ہے اور وہ جسمانی طور پر بھی تندرست ہیں۔
سوموار کووفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم سے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی اور ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔