پاکستان
11 جولائی ، 2016

بھارت پر پاکستان کے روایتی بیانات سے اثر نہیں پڑیگا،سراج الحق

بھارت پر پاکستان کے روایتی بیانات سے اثر نہیں پڑیگا،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ و زیراعظم اور وزارت خارجہ کے روایتی بیانات سےبھارت پراثرنہیں پڑےگا،پاکستان بھارتی دہشت گردی رکوانے کے لیےسلامتی کونسل کا اجلاس بلانےکامطالبہ کرے۔


امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھارت کےخلاف سخت رویہ اختیارکرناپڑے گا،حکمران بھارت سےدوستی کے لیےکشمیری شہدا کےخون سے غداری کررہے ہیں۔


سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے دو کشتیوں میں پاؤں رکھے ہوئے ہیں، انہیں فیصلہ کرنا ہوگاکہ وہ کشمیریوں کےساتھ ہیں یا بھارت کے ساتھ ہیں۔


 

مزید خبریں :