12 جون ، 2012
کراچی…اقلیتی برادری کی سماجی تنظیم امید کے رہنماوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں اقلیتی برداری کو نظر انداز کرنے کا نوٹس لیا جائے ۔پریس کلب میں امید کے رہنما اویناش ھری ، دستگیر اوکیلی اور شانتی دیوی نے کہا کہ سیلاب متاثرہ اقلیتی برادری کے ساتھ امتیازی سلوک رکھا گیا ہے اور سیلاب متاثرہ اقلیتی برادری کو پاکستان کارڈ محض قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے جاری نہیں کیے گئے ، امید کے رہنماوں نے کہا کہ اقلیتی برادریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک سے پاک تعمیر نو اور مستقل بحالی کے کام کو یقینی بنایا جائے او رتعلیم ، صحت اور ذریعے معاش کے مسائل کو حل کیا جائے ۔