12 جون ، 2012
پشاور…خیبر پختون خوا بار کو نسل نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہوئے عدلیہ کے حق میں صوبہ گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔پشاور میں خیبر پختون خوا بار کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نعیم الدین ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں ملک ریاض کی پریس کانفرنس کی مذمت کی گئی۔ اور ان کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان اور ان کے بیٹے پر الزامات کو آزاد عدلیہ کے خلاف سازش قرار دیا۔ نعیم الدین ایڈووکیٹ نے عدلیہ کے خلاف سازش کو ناکام بنانے کے لیے وکلاء کی صوبہ گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا اور وکلاء کو ہدایت کی گئی کہ وہ تحریک کے لیے تیار ہو جائیں۔