12 جون ، 2012
کراچی…کراچی کی شیرشاہ مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے کے وقت ایکشن نہ لینے والے دو پولیس اہلکاروں کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی نے جیو نیوز کو بتایا کہ شیرشاہ مارکیٹ میں جس وقت متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماشاکر کے ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کیا گیا اس وقت قریب ہی جہان آباد پولیس چوکی کے دو اہلکار نور احمد اور شیراز ڈیوٹی پر موجود تھے تاہم انھوں نے نہ ہی واقعے کو روکنے کی کوشش کی نہ ہی ملزمان کی گرفتاری کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کو حوالات میں بند کردیا گیاہے جبکہ جہان آباد چوکی انچارج سب انسپکٹر منیر کولاچی کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔