12 جون ، 2012
لاہور…لاہور میں دن بھر شدید گرمی کے بعدسورج ڈھلتے ہی آندھی آ گئی،موسم قدرے خوشگوار ہو گیا ۔لاہور میں آج بھی سارا دن سورج آگ برساتا رہا،شام کے وقت اچانک ہوائیں چلنے لگیں جو تھوڑی دیر میں آندھی میں بدل گئیں،خشک موسم کی جگہ ہرطرف لہراتے درختوں سے سماں ہی بدل گیا چہروں پر تھکاوٹ کی جگہ تازگی نے لے لی۔آندھی کے باعث شہر میں بعض مقامات پر ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔