دنیا
13 جولائی ، 2016

امریکا:ریاست لوزیانا میں اسلحہ چوری کرتے ہوئے 3 سیاہ فام گرفتار

امریکا:ریاست لوزیانا میں اسلحہ چوری کرتے ہوئے 3 سیاہ فام گرفتار

 


امریکی ریاست لوزیانا میں پولیس نے اسلحہ چوری کرتے ہوئے تین سیاہ فام نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان پولیس اہلکاروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


امریکی پولیس کے مطابق لوزیانا کے شہر بیٹون روج میں تینوں ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دکان کی چھت توڑ کر اسلحہ چوری کر رہے تھے ۔


گرفتار ایک ملزم اینٹونیو تھومس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی ملزمان اسلحہ چوری کرنے کے بعد گولیاں خریدنے جا رہے تھے اور وہ پولیس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔


پولیس نے تینوں ملزمان پر اسلحہ چوری اور نقب زنی کے الزامات عائد کرتے ہوئے چوری کیے گئے آٹھ میں سے چھ ہتھیار برآمد کر لیے ہیں۔


اس سے قبل ڈیلس میں گزشتہ ہفتے دو سیاہ فام نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاج کے دوران مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا ۔

مزید خبریں :