12 جون ، 2012
سکھر…سکھر کے دیہی علاقے گوٹھ وزیر آباد سے تعلق رکھنے والی 3 بچیوں نے ماں کو کاری قرار دئیے جانے کے بعد وومن تھانے میں پناہ لے لی ہے۔دس سالہ فوزیہ، چھ سالہ شارمین اور چار سالہ پروین یہ تین معصوم بچیاں جو موت کے خوف کے ڈر سے اپنے گھر سے بھاگ کر سکھر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی ،بچیوں کے بیان کے مطابق ان کے والد نے انکی والدہ کو کاری قرار دے دیا تھا ،جس کے بعد ان کی ماں نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئی ،باپ تینوں بچیوں کو موت کے گھاٹ نہ اتار دیں اسی ڈر نے بچیوں کو دربدر ہونے پر مجبور کردیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔