12 جون ، 2012
فیصل آباد…فیصل آباد میں طویل لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر اٹھارہ گھنٹوں سے تجاوز کر گیا جبکہ صنعتی علاقوں میں بھی بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔فسیکو ذرائع کے مطابق فیصل آباد ریجن کو اس وقت ساڑھے اٹھ سو میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں طویل لوڈشینڈنگ کرنا پڑرہی ہے جس سے شہری علاقوں میں طویل لوڈشینڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر اٹھارہ گھنٹوں سے تجاوزکر گیا ہے جبکہ صنعتی علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشینڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے جس سے پیدواری عمل متاثر ہورہا ہے۔