13 جولائی ، 2016
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بھارتی عوام بھی سڑکوں پر نکل آئے،جنہوں نے مسئلے کا حل پرامن مذاکرات کے ذریعے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہدا کی تعداد 36 ہوگئی ہے جبکہ 14 سو سے زائد زخمی ہیں۔
مقبوضہ وادی میں پانچویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے، حریت رہنماؤں کی کال پر مکمل ہڑتال کی گئی، احتجاجی ریلیوں میں شرکت سے روکنے کے لیے علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت کئی حریت رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کی لہر بھارت میں بھی پہنچ گئی ہے، نئی دہلی میں لوگوں نے بھارتی فورسز کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔