13 جولائی ، 2016
عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں خودکش کاربم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔
عرب ٹی وی کے مطابق خودکش حملہ آور نے بغداد کے شمال مشرق میں واقع علاقہ حسینیہ کے مشروف شاہراہ پر بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر سے ٹکراکر دھماکا کیا جس سے وہاں پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 11 شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
طبی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، دو روز کے دوران اپنی نوعیت کا یہ دوسرا دھماکا ہے۔ اس سے قبل منگل کے دن بغداد کا شمالی علاقہ الراشدیہ کے سبزی بازار میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے تھے۔ حکام نے ان دھماکوں کا الزام داعش پر عائد کردیا ہے۔