پاکستان
13 جولائی ، 2016

ملالہ نے 19 ویں سالگرہ کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں منائی

ملالہ نے 19 ویں سالگرہ کینیا کے پناہ گزین کیمپ میں منائی

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے اپنی انیسویں سالگرہ کینیا کے مہاجر کیمپ میں پناہ گزین لڑکیوں کے ساتھ منائی، سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے ملالہ یوسف زئی کو مبارکباد دی گئی ،ہلیری کلنٹن نے بھی ملالہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔


اپنی انیسویں سالگرہ کے موقع کو یادگار بنانے کیلئے ملالہ یوسف زئی کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پناہ گزین کیمپ پہنچیں، پناہ گزین لڑکیوں نے تالیاں بجا کرملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔


ملالہ نے سیکڑوں نوجوان سے خطاب میں کہا کہ وہ کیمپ میں موجود صومالیہ سے تعلق رکھنے والی اپنی بہنوں کے ساتھ ہیں، دوسری جانب ملالہ یوسف زئی کو دنیا بھر سے سالگرہ کی مبارکباددی جارہی ہیں۔


ڈیموکریٹک امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’ہیپی برتھ ڈے ملالہ!تمام لڑکیوں کے تعلیم کے حق کیلئے لڑنے کیلئے شکریہ‘‘۔


 

مزید خبریں :