13 جولائی ، 2016
کراچی میں حساس ادارے اور پولیس نے شارع فیصل پر مشترکہ کارروائی کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلرندیم عرف فوجی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر 12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، جس پر ایک افغانی کوٹارگٹ کرکے قتل کرنے کا بھی الزام ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق پاک سر زمین پارٹی سے ہے، ندیم نے 2ماہ قبل پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکی،جبکہ ملزم کی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں پی ایس پی میں شمولیت سےپہلےکی ہیں۔
دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ کراچی میں شارع فیصل سےگرفتار ٹارگٹ کلر ندیم کا پی ایس پی سے تعلق نہیں۔