کھیل
13 جولائی ، 2016

پی سی بی نے آفریدی کے حالیہ بیانات کا جائزہ لینا شروع کر دیا

پی سی بی نے آفریدی کے حالیہ بیانات کا جائزہ لینا شروع کر دیا

بوم بوم آفریدی کے تابڑتوڑ بیانات پر پی سی بی ناراض ہوگیا، بیانات کا جائزہ لینا شروع کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ شاہد آفریدی سے ان کے حالیہ بیانات پر وضاحت طلب کرے گا۔


آفریدی سے پوچھا جائے گا کہ انہوں نے یہ بیانات کیوں دیے، ذرائع کے مطابق وضاحت لینے کے بعد پی سی بی کوئی ایکشن لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرے گا۔


شاہد آفریدی بلے بازی بھی دھواں دھاری کرتے ہیں اور جب بیانات دیں تو بھی بہت جارحانہ انداز میں دیتے ہیں، برطانیہ میں انہوں نے انٹرویو کیا دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حرکت میں آگیا ہے۔


پی سی بی نے شاہد آفریدی کے بیانات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے،ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سے وضاحت طلب کی جا ئے گی کہ انہوں نے کس حوالے سے باتیں کی ہیں، اگر شاہد آفریدی کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پائی گئی تو ان کے خلاف ایکشن بھی لیا جا سکتا ہے۔


 

مزید خبریں :