16 جولائی ، 2016
گورنر اسٹیٹ بینک نے ایدھی صاحب کی یاد میں پچاس روپے کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا ۔ فیصل ایدھی نے کہا کہ سو ایمبولیس کی اشد ضرورت ہے ۔ہر شہری سے درخواست ہے کہ ایک روپے کا عطیہ دے ۔
اسٹیٹ بینک میں عبدالستار ایدھی کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے خطاب میں کہا کہ ایدھی صاحب پر یہ لوگوں کا اعتماد تھا جو کروڑوں روپے کا عطیات د یتےتھے ۔ ہمارے ملک میں فلاحی کاموں پر سب سے پہلا نام ایدھی صاحب کا آتا ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایدھی صاحب کی یاد میں 50 روپے کا اعزازی سکہ جاری کیا جائے گا ۔
فیصل ایدھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب تو چلے گئے لیکن یادیں اور ایک مشن چھوڑ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ 100 ایمبولینس کی ضرورت ہے ،جلد ایک روپیہ عطیہ کا مشن شروع کریں گے ۔
دعائیہ تقریب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے جو کام کئے کبھی فراموش نہیں کئے جاسکتے ، دوسروں کی مشکلات کے ھل میں نوجوان نسل کو آگے انا ہوگا ۔