پاکستان
16 جولائی ، 2016

پبلک سروس ججوں کامشن ہونا چاہئے، جسٹس منصور علی

پبلک سروس ججوں کامشن ہونا چاہئے، جسٹس منصور علی

 


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کا کہناہےکہ پبلک سروس ججوں کامشن ہونا چاہئے،جوڈیشل افسر عدالتوں میں پیسے اور جائیدادیں بنانے نہیں،بلکہ عوامی خدمت کےلیے آئے ہیں ،جن افسروں کا مقصد پیسے بنانا ہے،ان سے درخواست ہےکہ وہ گھروں کو چلے جائیں۔


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ پہلی بار ویڈیو لنک کےذریعے پنجاب کے 36 اضلاع کےجوڈیشل افسروں سے خطاب کر رہےتھے،انہوں نےکہاکہ ججز سب سے پہلےاپنا رویہ درست کریں،سائلین سے غصے سے بات کرنےکی بجائےاپنےکام پر توجہ دیں اور عوام کو جلد انصاف فراہم کرنے کو ترجیح بنائیں۔


جسٹس منصور علی شاہ کاکہناتھاکہ پنجاب کے ججز کا معیار زندگی پورے پاکستان سےبہتر ہوگا،ضلعی عدالتی نظام کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے، یہی سوچ لےکروہ آئےہیں۔

مزید خبریں :