پاکستان
16 جولائی ، 2016

ترک عوام کو بغاوت ناکام بنانے پر سلام، خواجہ آصف

ترک عوام کو بغاوت ناکام بنانے پر سلام، خواجہ آصف

 


پاکستان نے ترکی میں جمہوری حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس طرح ترک عوام نے فوجی بغاوت ناکام بنائی،اس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں،ترک وزیرخارجہ نے پاکستان کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔


پاکستان کی طرف سے ترک عوام اور جمہوری حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ ترجمان پاکستان حکومت کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کو نیچا دکھانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں،امید ہے ترکی میں امن لوٹ آئے گا اور صورتحال معمول پر آجائے گی۔


وزیر دفاع خواجہ آصف نے ترک عوام کی جانب سے فوجی بغاوت ناکام بنانے پر انہیں سلام پیش کیا،خواجہ آصف نے کہا کہ دوسروں کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔


دوسری جانب مشیر خارجہ طارق فاطمی نے ترک وزیرخارجہ کو ٹیلی فون کرکے پاکستان کی مکمل حمایت کایقین دلایا اور ترک حکومت اور جمہوری اداروں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔


طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان ترک عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں،ترک وزیرخارجہ چاؤش اوغلو نے ترکی میں جمہوریت کی حمایت پر وزیراعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :