16 جولائی ، 2016
استنبول ائیر پورٹ پر 200 سے زائد پاکستانی پھنس گئے ۔ پاکستانی مسافر کا کہنا ہے کہ پروازیں لینڈ تو کررہی ہیں اڑان نہیں بھر رہیں۔
ترجمان پاکستانی سفارت خانہ عبدالاکبر کے مطابق اسلام آباد اور کراچی کیلئے پروازیں روانہ کی جا رہی ہیں، پاکستانی مسافر ترکش ائرلائن کے کائونٹر پر پہنچ جائیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافروں کی فلائٹس ری شیڈول کرائی جا رہی ہیں، تمام پاکستانی ترکی میں محفوظ ہیں،کسی پاکستانی کوزخم نہیں آئے۔