19 جولائی ، 2016
لارڈز کے میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پش اپس لگا کر پوری دنیا کو نیا ٹرینڈ دے دیا، میچ ختم ہوگیا، لیکن جیت کا جشن، پش اپس لگا کر اب بھی جاری ہے۔
لارڈز میں پاکستانی شاہینوں نے دنیا کو دیا نیا ٹرینڈ، پش اپس لگاکر فتح کا جشن منایا،پاکستانیوں کھلاڑیوں کا انداز سب کو اتنا بھایا کہ ہر کوئی پش اپس لگاتا نظر آیا،پش اپس کی ہوا ایسی چلی، کہ پش اپس ہونے لگے، گلی گلی،کراچی یونیورسٹی میں طلباء نے خوب جم کر پش اپس لگائے۔
لاہور میں بھی پش اپس کی ہوا خوب چلی،پشاور والوں کے پش اپس بھی بڑے ہی زبردستتھے،ملتان میں پی پی پی والوں نے پش اپس کرکے میلہ سجایا،کوئٹہ میں بھی پش اپس لگاکر پاکستانی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا،اسلام آباد والے کہاں پیچھے رہنے والے،بس جناب! یہ شاہینوں کی اڑان ہے، جہاں جاتے ہیں، دنیا کو نیا ڈھنگ دے جاتے ہیں۔