انٹرٹینمنٹ
21 جولائی ، 2016

یو ٹیوب کی وائرل ویڈیو بنانے والا ہالی ووڈ کا ڈائریکٹر بن گیا

یو ٹیوب کی وائرل ویڈیو بنانے والا ہالی ووڈ کا ڈائریکٹر بن گیا


 


یو ٹیوب پر وائرل ویڈیو بنانے والا ہالی ووڈ کا ڈائریکٹر بن گیا۔ یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ڈھائی منٹ کی ویڈیو نے سینڈبرگ کی زندگی بدل دی۔


فلم ’’لائٹ آوٹ‘‘ میں ڈائریکٹر سینڈبرگ کی بیوی کوریڈور کی لائٹ بند کرتی ہے تو اسے ایک سایہ نظر آتا ہے، لائٹ کھولنے پر سایہ غائب ہوجاتا ہے۔ وہ جتنی بار لائٹ بند کرتی ہے سایہ قریب ہوتا چلا جاتا ہے۔


اس مختصر فلم کے مناظر کو اتنے کمال مہارت سے عکس بند کیا گیا کہ یوٹیوب پر اس کو لاکھوں افراد نے پسند کیا جس کے باعث اس فلم نے ہالی ووڈ کی توجہ حاصل کرلی۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹر سینڈبرگ کا کہنا تھا کہ انہیں ہالی ووڈ کی جانب سے موصول ہونے والی پیشکش پر بہت خوشی ہے۔

مزید خبریں :