دنیا
12 جنوری ، 2012

چین کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، امریکا

واشنگٹن…امریکہ نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحری آپریشنز کے سربراہ ایڈمرل جوناتھن گرینرٹ نے بتایا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ وہ چین کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ چین کی صلاحیتوں میں اضافے کے باعث ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے میں ہماری رسائی محدود ہونے کا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک فوجی اور دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانا چاہتا ہے تاہم اس کے باوجود مشرق وسطیٰ کے حالات پر ہماری گہری نظر ہے۔

مزید خبریں :