13 جون ، 2012
لندن…برطانوی محققین نے ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے کی صلاحیت کا حامل نیا مرکب تشکیل دینے کا دعویٰ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق202نوٹ نامی یہ مرکب ایک دھاتی نامیاتی فریم ورک ہے جو کہ ایک اسپنج کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ مرکب زیادہ دباوٴ میں مختلف گیسوں کو جذب کرنا شروع کرتا ہے اور جب اس پر سے دباوٴ ہٹایا جاتا ہے تو باقی تمام گیسیسز تو اس میں سے خارج ہو جاتی ہیں جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اس میں ہی جذب رہتی ہے۔سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق اس مرکب کے استعمال سے ماحول میں سے کاربن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ کارخانوں اور بجلی گھروں سے خارج ہونے والی گیسوں سے بھی کاربن ڈائی آکسائیڈ نکالی جا سکتی ہے۔