دنیا
27 جولائی ، 2016

مقبوضہ کشمیر:20 ویں روز بھی کشیدگی،کرفیو دوبارہ نافذ

مقبوضہ کشمیر:20 ویں روز بھی کشیدگی،کرفیو دوبارہ نافذ


مقبوضہ کشمیر میں 20 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے، سری نگر میں ایک روز قبل ہٹایا گیا کرفیو دوبارہ لگا دیا گیا، حریت رہنماؤں کی اپیل پرآج بھارتی مظالم کے خلاف مارچ کیا جائے گا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پولیس اور فوج سے جھڑپوں میں سیکڑوں مزید کشمیری زخمی ہوئے ۔


قبل ازیں  مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے17 روز بعد سری نگر سے کرفیو اٹھا لیا گیاتھا اور 16 روز بعد موبائل انٹر نیٹ سروس بحال کردی گئی تھی تاہم بھارتی فورسز کی جانب سے آپریشن کے نام پر کپواڑہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی جانب سے جمعے تک ہڑتال بڑھائی گئی تھی۔


بھارتی فورسز کی جانب سے 20 ویں روز دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، تاہم حریت رہنماؤں کی اپیل پرآج بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف مارچ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :