دنیا
27 جولائی ، 2016

جاپان:مزید شواہد کیلئے 26 افراد کے قاتل کے گھر کی تلاشی

جاپان:مزید شواہد کیلئے 26 افراد کے قاتل کے گھر کی تلاشی


 


جاپان میں معذوروں کے سینٹر پر حملہ کرنے والے شخص کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا ،یہ کارروائی مزید ثبوت حاصل کرنے کیلئے کی گئی ،گزشتہ روز حملہ آور نے معذوروں کے سینٹر پر حملہ کرکے 19 افراد کو قتل اور 26 کو زخمی کردیا تھا۔


پولیس نے واقعے کے بعد 26 سالہ حملہ آور کے گھر پر چھاپا مارا ،پولیس نے اس قتل عام کے محرکات جاننے اور مزید ثبوتوں کی تلاش میں یہ کارروائی کی ، گزشتہ روز حملہ آور نے معذوروں کے سینٹر پر حملہ کیا تھا۔


حملہ آوراسی سینٹر کا سابق ملازم تھا، جس نےپولیس اسٹیشن جا کر خود اعتراف جرم کیا اور خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

مزید خبریں :