27 جولائی ، 2016
ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف سوات سمیت ڈویژن بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے اورتمام تجارتی اور کاروباری ادارے بند ہیں۔
کل جماعتی اتحاد کی کال پر شانگلہ ،بونیر ،دیر اپر،دیر لوئر،چترال ،ملاکنڈ اور ضلع کوہستان میں بھی شٹرڈاون ہے جبکہ پشاور ہائیکوٹ بارمینگورہ بینچ اور ڈسٹرکٹ بارکے وکلاء نے بھی آج عدالتی امور سے بائیکاٹ کردیا ہے ۔
کل جماعتی اتحاد کی جانب ہر ضلع کے ہیڈکوارٹر میں احتجاجی جلسوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے جبکہ 5اگست کو پہیہ جام اور 10اگست کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔