کھیل
28 جولائی ، 2016

راجرز کپ ٹینس،جوکووک اور نیشوکوری تیسرے راؤنڈ میں

راجرز کپ ٹینس،جوکووک اور نیشوکوری تیسرے راؤنڈ میں

سربیا کے’نوواک جوکووک ‘اور جاپان کے’ کی نیشوکوری ‘راجرز کپ ٹینس ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔


اونٹاریو میں جاری راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووک کا سامنا لکسمبرگ کے گائل ملر سے تھا، جوکووک نے شروع سے ہی مخالف کو دباؤ میں رکھا اور سات پانچ اور سات چھ سے کامیابی حاصل کرکے تیسرے مرحلے کےلئے کوالیفائی کرلیا۔


ایک اور میچ میں جاپان کے کی نیشوکوری کا مقابلہ امریکا کے ڈینس نویکوو سے تھا،نیشوکوری نے یہ میچ چھ، چار اور سات ،پانچ سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ۔


 

مزید خبریں :