28 جولائی ، 2016
ذوالفقار علی کے بھانجے قیصر کا کہنا ہے کہ ان کے بے گناہ ماموں کو ایک گھنٹے بعد انڈو نیشیا میں سزائے موت دے دی جائے گی۔
انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت پانے والے ذوالفقار علی کے بھانجے قیصر نے یہ بات جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
قیصر کا مزید کہنا ہے کہ ذوالفقارکی والدہ سے آخری ملاقات کرادی گئی ہے،بھارتی وزیرخارجہ اپنے شہریوں کو چھڑانے پہنچ گئیں،جبکہ ہماری حکومت خاموش ہے۔