28 جولائی ، 2016
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان میں ٹارچل سیل کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لے لیا، انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کر لی۔
شہباز شریف نے ٹارچل سیل بنا کر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم خواہ جتنے بھی بااثر ہوں،قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔