صحت و سائنس
28 جولائی ، 2016

ناک ميں موجود جراثیم سے نئی اینٹی بایوٹک دریافت

ناک ميں موجود جراثیم سے نئی اینٹی بایوٹک دریافت

 


انسانی ناک میں پائے جانے والے جرثوموں کے تجزیے سے اینٹی بائیوٹک دوا کی نئی قسم دریافت کرلی گئی۔


سائنسی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انسانی ناک میں پائے جانے والے جرثومے آپس میں برسر پیکار رہتے ہیں۔


ان کے تجزیے کے نتیجے میں ’لگڈن‘ نامی دوا تیار کی جائے گی جس سے ’سپر بگ‘ انفکیشنز کا علاج ممکن ہو سکے گا،اس سے پہلے تقریباً تمام طرح کی اینٹی بایوٹک دواؤں کی دریافت مٹی میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے ہوئی تھی،اس دوا کا چوہوں پر کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :