پاکستان
28 جولائی ، 2016

قوم اورفوج کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے، آرمی چیف

قوم اورفوج کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے، آرمی چیف

 


آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اورفوج کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے،پاکستان اور چین کے خیالات میں مطابقت مشترکہ سوچ کے عکاس ہیں، سی پی پیک پاکستان اور خطے کےلیے گیم چینجر ہے۔


آئی ا یس پی آر کے مطابق چینی سفارت خانے میںمنعقدہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 89 ویں سالگرہ کی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شرکت کی، اس موقع پر ان کا چینی پیپلزلبریشن آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزلبریشن آرمی طاقتورترین فوج ہے۔


آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک کو سیکورٹی فراہم کرنا ہمارا قومی عزم ہے، منصوبے سے 100 ملین لوگوں کی زندگی میں واضح بہتری آئے گی۔


انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب بلا تفریق جاری رہے گا، دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑنے کےلیے پر عزم ہیں۔


اس موقع پر چینی حکام نے سی پیک کےلیے سازگار اورمحفوظ ماحول فراہم کرنے تشکر کا پراظہار کیا ، جبکہ آرمی چیف نے پی ایل اے کی سالگرہ پر چینی قیادت،عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کیں۔

مزید خبریں :