01 اگست ، 2016
اسٹیٹ بینک کی جانب سے زری پالیسی میں شرح سود برقرا رکھنے کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ، ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 800 کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لئے رواں مالی سال کی پہلی زری پالیسی میں شرح سود 5.75فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر حصص بازار میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 300 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 39ہزار 800 کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا ۔