دلچسپ و عجیب
02 اگست ، 2016

انسانی تاثرات کی نقالی کرنے والا روبوٹ تیار

انسانی تاثرات کی نقالی کرنے والا روبوٹ تیار

دور جدید میں آئے روز نت نئے اور انوکھے روبوٹس کی ایجاد انسانی عقل کو دنگ کر دیتی ہے تاہم جاپان میں ماہرین نے ایسا ہی ایک نیا اور جدید روبوٹ تیار کرلیا ہے جو اب انسانوں کی طرح انگلیوں کو حرکت دینا اور انسانی تاثرات کی نقالی کرنا خوب جانتا ہے۔


اوساکا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹوکیو کے ماہر سائنسدانوں نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو اپنے اعضاء کو حرکت دینے سمیت انسانی چہرے کے تاثرات کی نقالی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


آلٹرنامی اس روبوٹ میں ایسے سینسرز نصب کئے گئے ہیں جو اس کے اعضاء کو حرکت دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں جس کے ذریعے یہ روبوٹ بولنے کے ساتھ اپنے ہاتھ اور چہرے کے تاثرات کو کنٹرول کرسکتا ہے۔


واضح رہے اس روبوٹ کو ٹوکیو کے نیشنل میوزیم میں رواں سال 6اگست کو نمائش کے لئے پیش کیا جائیگا۔

مزید خبریں :