02 اگست ، 2016
ترقی یافتہ ممالک میں جدید اور نت نئی گاڑیوں کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔اسی سلسلے میں جاپان میں بھی خود کار طریقے سے چلنے والی اسمارٹ روبوٹ بس سڑکوں پر آگئی ہے۔
بغیر ڈرائیور کے چلنے والی اس جدیدبس میں12افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے جو ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ40کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ بس ٹوکیو کی معروف کمپنی DeNAنے تیار کی ہے جو موبائل ویڈیو گیم بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔اس جدید اور اسمارٹ بس میں دیگر سہولیات کے علاوہ حادثے سے بچنے کے لیے پیشگی الارم سسٹم، اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور لیزر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔