دنیا
12 جنوری ، 2012

تامل ناڈو: جوہری بجلی گھر کے پہلے دو یونٹوں کا افتتاح ایک بار پھر ملتوی

نئی دہلی…بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں روس کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے کدن کلام جوہری بجلی گھر کے پہلے دو توانائی یونٹوں کا افتتاح ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوہری توانائی سے متعلق بھارتی کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کدن کلام جوہری بجلی گھر کے پہلے دو توانائی یونٹوں کا افتتاح ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل جوہری بجلی گھر میں توانائی کے دو یونٹوں کے افتتاح کے اعلان پر مقامی آبادی میں اشتعال پھیل گیا تھا اور انہوں نے جوہری بجلی گھر کی سائٹ کا گھیراؤ کیا تھا جس کے بعد بھارتی حکومت نے افتتاح ملتوی کردیا تھا۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے گزشتہ سال ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ جوہری بجلی گھر کے پہلے دو یونٹ دو ہفتے میں کام شروع کردیں گے۔

مزید خبریں :